counter easy hit

ایان علی نے وزارت داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرد ی

Ali contempt petition

Ali contempt petition

عدالتی احکامات کے باوجود ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نہیں نکالا گیا ، معاہدوں کی تکمیل کیلئے بیرون ملک جانا ہے :ماڈل کی گفتگو
راولپنڈی (یس اُردو) کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالے جانے پر وزارت داخلہ و دیگر متعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے ۔ ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے ، عدالتی فیصلہ آنے کے باوجود ای سی ایل سے نام نہیں نکالا گیا ۔ ایان علی نے والدہ کی عیادت اور پیشہ وارانہ معاہدوں کی تکمیل کیلئے بیرون ملک جانا ہے ، عدالتی فیصلے کے باوجود ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر متعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور انچارج جناح ٹرمینل کو فریق بنایا گیا ہے ۔ ایان علی کی جانب سے معاملے پر جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے توہین عدالت کی درخواست پر انیس اپریل کو سماعت کی جائے