counter easy hit

پاک سرزمین نے 24 اپریل تک کئی وکٹیں گرانے کی تیاری کر لی

Holy Land prepared

Holy Land prepared

مصطفیٰ کمال آج پریس کانفرنس کریں گے ، ایم کیو ایم پر برا وقت آگیا ، ہر راہ چلتا ہمیں دھمکا جاتا ہے :خواجہ اظہار الحسن
کراچی (یس اُردو) پاک سر زمین پارٹی نے متحدہ کی ایک اور وکٹ گرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے ۔ اب کون پاک سر زمین پارٹی شمولیت اختیار کرتا ہے اس کا اعلان اب سے کچھ دیر بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا ۔ زبان سے بات نکلے تو پرائی ہو جاتی ہے ۔ آج متحدہ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کچھ ایسی باتیں کیں جو ذومعنی بھی تھیں اور ماضی کے دوستوں پر طنز بھی ۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا میں گھرے خواجہ اظہار الحسن نے دلچسپ پیرائے میں ذومعنی انداز میں باتیں کیں ۔ کہتے ہیں بھائی اب تو ایم کیو ایم پر بہت برا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہر راہ چلتا ہمیں دھمکا جاتا ہے ، مصطفیٰ کمال پھیلتے جا رہے ہیں ۔ میڈیا کے اس سوال پر خواجہ اظہار الحسن نے ترکی بہ ترکی جواب دیا میں بھی پھیل رہا ہوں ، میری پارٹی بھی پھیل رہی ہے ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہمارا پھیلنا تو کسی کو نظر ہی نہیں آتا ۔ مصطفیٰ کمال نے بھی شام کو پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے دیکھئے وہ اظہار الحسن کے شکوؤں کا جواب کیا دیتے ہیں ۔