counter easy hit

ن لیگ کے علی اصغر منڈا تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار

مسلم لیگ ن کی ایک وکٹ اور گرنے والی ہے ذرائع کے مطابق علی اصغر منڈا نے تحریک انصاف میں شمولیت پرآمادگی ظاہرکی ہے۔

Ali Asghar Munda of N League ready to join Tehrik-i-Insafذرائع پی ٹی آئی کے مطابق ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا اورتحریک انصاف کی قیادت میں رابطہ ہوا ہے جس میں انہو ں نے تحریک انصاف میں شمولیت پرآمادگی ظاہرکی ہے،باقاعدہ اعلان عمران خان کی لاہور آمد کے موقع پر کریں گے۔

علی اصغر منڈا نے2013 میں آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی ،وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔