counter easy hit

احسن رحیم کا فلم بنانے کااعلان، انڈسٹری میں خیر مقدم

Ahsan Rahim announcing the film, welcomed the industry

Ahsan Rahim announcing the film, welcomed the industry

’’سجنیا‘‘ ،’’لگا رہ‘‘ ،’’پریتو‘‘،’’ قسمت اپنے ہاتھ میں‘‘ اور ’’ دوستی‘‘ ۔۔۔یہ وہ مشہور میوزک ویڈیو ز ہیں جنہیں ہر خاص و عام دیکھ اور سن چکا ہے۔ ان ویڈیوز کی کامیابی کے پیچھے احسن رحیم کا نام سرفہرست ہے ۔

احسن کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ میوزک ویڈیوز کی ڈائریکشن کے بعد انہوں نے فلم ڈائریکٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فلم میں علی ظفر مرکزی کردار اداکریں گے ۔

علی ظفر پاکستان میں سماجی اور فلاحی کاموں میں مصروف ہونے کے ساتھ ساتھ2 فلموں پر بھی کام کر رہے ہیں۔ انہیں جب احسن رحیم نے فلم کااسکرپٹ سنایا تو انہوں نے فوراً فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی۔

احسن رحیم کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ایک ایکشن کامیڈی فلم بنا نا چاہتے تھے اور فلم کے مرکزی کردارکیلئے علی ظفرہی انہیں موزوں نظرآئے۔

احسن رحیم کے فلم بنانے کے اعلان کاانڈسٹری کی متعدد شخصیات نے خیرمقدم کیا ہے۔ ان میں جامی محمود، ہارون راشد، عدنان شاہ ٹیپواورشمعون عباسی و دیگر شامل ہیں۔

یہ علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو اگلے سال عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website