counter easy hit

احسن اقبال کی انتظامیہ کو آپریشن 24 گھنٹے کیلئے موخر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد قانون تقاضا ہے، مذہبی رہنما اور مشائخ کرام اپنا کردار ادا کریں: وفاقی وزیر داخلہ کی اپیل

Ahsan Iqbal's directing to administration for operation turn away for 24 hoursوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد انتظامیہ کو فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے آپریشن 24 گھنٹے موخر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحفظ ختم نبوت قانون کی منظوری کے بعد دھرنے کا جواز نہیں، ضد جشن عیدمیلاد النبیؐ کے ماحول کو کشیدہ کرے گی، علمائے کرام کردار ادا کریں۔  تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اسلام آباد دھرنا مذاکرات کے ذریعے ختم کرانے کی آخری کوشش کی گئی ہے، وزیر داخلہ احسن اقبال نے انتظامیہ کو آپریشن 24 گھنٹے کیلئے موخر کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ مذہبی راہنماؤں اور مشائخ کرام سے معاملے کے حل میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پرعوام کو تکلیف اور باہم خونریزی سے بچانا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانا قانونی تقاضا ہے، تحفظ ختم نبوت قانون کی منظوری پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے، قیامت تک کوئی اس میں تبدیلی نہیں لا سکے گا، اب دھرنے کا جواز نہیں رہا۔ وزیر داخلہ نے کہا ضد عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جشن کے ماحول کو کشیدہ کرے گا، پوری قوم کا حق ہے کہ بھائی چارہ اور امن کی فضا میں عید میلادالنبیؐ پورے جوش وخروش سے منائے۔