لاہور: نیب لاہور نے نوازشریف اور انکے بچوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش تو کر دی لیکن اسکا نتیجہ شاید کچھ نہ نکلے۔

حدیبیہ کیس کھلنے والا ہے اور شریف فیملی بھی نہیں چاہے گی کہ وہ پاکستان آئیں اور میرا خیال ہے کہ نواز شریف کی بھی رائے ان کے نہ آنے کے فیصلے میں شامل ہو گی کیونکہ وہ ان کے سمدھی بھی ہیں اور ان کا پاکستان نہ آنا ان کے لئے بھی اور شریف فیملی کیلئے بھی بہتر ہو گا ۔ اگر انہوں نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد پیش نہ کئے تو پھر لگ رہا ہے کہ دسمبر اور زیادہ سے زیادہ جنوری تک گواہوں سے متعلق عدالتی کارروائی مکمل ہو جائے گی اور قوی امکان یہی ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف ہی آئے گا ،جس میں انہیں جیل بھی ہو سکتی ہے ،بھاری بھرکم جرمانہ ا ور جائیداد ضبطی بھی ہو سکتی ہے ،مریم نواز کے حوالے سے عدالت اس حد تک نرمی کر سکتی ہے کہ وہ انہیں سزا نہ دے مگر نااہل کردے ۔ اسحا ق ڈار کو غیر حاضر رہنے کی وجہ سے 3 سال قید کی سزا اور دوسری سزا تو ہونی ہی ہے ۔ابھی تک ان کیلئے کوئی مثبت چیز سامنے نہیں آرہی جس کی بنا پرکہا جا سکے کہ شریف فیملی بچ جائے گی ۔








