counter easy hit

توہین عدالت کیس میں احسن اقبال بڑی مشکل میں پھنس گئے

لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ آپ کے سر پر ججز کیوں سوار رہتے ہیں،اتنی جرات نہیں کہ بتادیں سازش کون کر رہا ہے،آپ نے ملک کیلئے کیا کیا ہے؟۔

Ahsan Iqbal caught in difficulty in the contempt of court caseتفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہرعلی نقوی کی سربراہی میں بنچ نے احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی سماعت کی،سابق وفاقی وزیر داخلہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالتی حکم کے باوجوداحسن اقبال کے وکیل نے ویڈیو کی اصل سی ڈی پیش نہ کی، وکیل احسن اقبال نے کہا کہ میں نے بہت کوشش کی لیکن اصل ویڈیونہیں ملی،جسٹس مظاہر علی نے کہا کہ ہمیں کیسے پتہ چلے گاکہ احسن اقبال نے کہاکیا ہے؟،ویڈیو سے ہی پتہ چلے گاکیس بنتابھی ہے یانہیں؟، عدالت نے استفسار کیا کہ پیمراحکام بتائیں آپ کے پاس ویڈیوکلپ ہے ؟،اس پر پیمرا حکام نے کہا کہ ہمارے پاس احسن اقبال والاکلپ نہیں ہے۔جسٹس مظاہر علی نے کہا کہ بڑے اورچھوٹے میاں صاحب نے کہہ دیابجلی کے ذمہ دارنہیں،پہلے آپ کہتے تھے وافربجلی بنادی،جیسے مرضی لائٹس جلائیں،بتایاجائے یہ کس کا بیان تھا؟،عدالت نے کہا کہ پیمراوکیل ویڈیوکلپ لاسکتا ہے کیا؟۔جسٹس مظاہر نے کہا کہ آپ کے سر پر ججز کیوں سوار رہتے ہیں،اتنی جرات نہیں کہ بتادیں سازش کون کر رہا ہے،آپ نے ملک کیلئے کیا کیا ہے؟۔