counter easy hit

‘ٹکٹ نہ ملنے کا معاملہ، کارکنان شکایات بھیجیں، خود جائزہ لیکر کارروائی کرونگا’

لاہور: ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کرنیوالے کھلاڑیون کے ایکشن کے بعد کپتان خود سامنے آ گئے، عمران خان نے کارکنوں کی شکایات کاجائزہ لے کر کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ جان بوجھ کر کبھی دیرینہ اور 'The case of not getting a ticket, the workers will send complaints, take action by themselves.'وفادار کارکن سے ناانصافی نہیں کریں گے، کارکنان اپنی شکایات بھیجیں، خود جائزہ لے کر کارروائی کروں گادوسری جانب ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کیخلاف عمران خان نے کل سے ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح تک بیک وقت احتجاج کی ہدایت کرد ی۔ عمران خان نے ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی لوڈٖشیڈنگ کے خلاف مرکزی و صوبائی قائدین کو قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ذریعے نچلی ترین سطح تک بھرپور احتجاج کی ہدایت کی ہے۔مرکزی میڈیا سیل کے مطابق عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور انکی حکومت نے جھوٹ بولنے اور عوام کو گمراہ کرنے میں پانچ برس صرف کئے ، نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا، عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولت کی عدم فراہمی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم بلاتاخیر مداخلت کریں اور صورتحال میں بہتری کیلئے تدبیر کریں، نگران وزیر اعظم گردشی قرضوں اور بجلی کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں۔