counter easy hit

احسن اقبال تو بڑے بُرے پھنسے۔۔!! نیب والوں کا چھاپہ، تحقیقات کے دوران اہم ثبوت ہاتھ لگ گئے

نارووال (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال تو بڑے بُرے پھنسے، نیب والوں کا چھاپہ، تحقیقات کے دوران اہم ثبوت ہاتھ لگ گئے۔ لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف تحقیقات میں تیزی آگئی، نیب راولپنڈی نے نارووال میں چھاپہ مار کر سپورٹس سٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط میں کیا ہونے والا ہے۔۔۔۔؟ مقبول ڈرامے کے شائقین کے دل خوش کر دینے والی خبر

ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے سپورٹس سٹی نارووال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تعمیرات کے معیار کا جائزہ لیا، تعمیرات نامکمل پائی گئیں۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،نیب راولپنڈی نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کا اہم ریکارڈ حاصل کرلیا جبکہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار پا پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کیخلاف کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے متعلقہ اداروں سے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کا ریکارڈ اور ٹھیکے کی تمام دستاویزات حاصل کرلیں جبکہ سپورٹس سٹی منصوبے کا ریکارڈ رکھنے والے افراد کے بیانات بھی قلمبند کرلئے ہیں۔سابق وزیر داخلہ کے ذاتی اثاثوں، بینک اکاؤنٹس کے علاوہ 3 بیٹوں، اہلیہ اور بیٹی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئي ہیں۔ایف آئی اے میں جاری تحقیقات اور شواہد بھی نیب منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔نیب کے مطابق 30 کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت بے ضابطگیوں کے باعث 3 ارب تک پہنچی، لیگی رہنما کو جلد دوبارہ نیب راولپنڈی میں طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق نیب نے خورشید شاہ کیخلاف جے آئی ٹی بنانے کیلئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) اور چیئرمین سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کو خط لکھ دیا ہے ۔نیب نے تینوں اداروں سے وائٹ کالر کرائم کے ماہر تفتیشی افسر مانگ لئے ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کیس میں ریفرنس دائر کرنے سے پہلے جے آئی ٹی کی تحقیقات ضروری ہے ۔ خورشید شاہ کیخلاف نیب سکھر کی تفتیش جاری ہے ۔علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق کرپشن کے الزامات پرنیب نے سابق صوبائی وزیرآبپاشی،سابق ضلع ناظم بھکر اورسابق چیئرمین ضلع کونسل کو طلب کرلیا ہے ۔ امانت اللہ خان،حمید اکبرنوانی اوراحمد نوازنوانی کو16دسمبرکونیب آفس طلب کیاگیاہے ۔ عرفان اللہ خان نیازی نے نیب کو تحقیقات کی درخواست دی تھی کہ مذکورہ افرادنے سابق دورمیں 11کروڑکی کرپشن کا آڈٹ پیراختم کرایا۔AHSAN IQBAL, CAUGHT, BADLY, INVESTIGATIONS, STARTED, IN, HIGH, LEVEL, CASE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website