counter easy hit

انتخابات کے بعد سے منظرعام سے غائب عائشہ گلا لئی کی دبنگ انٹری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی عا ئشہ گلالئی نے نئی حکومت کو پھر سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی ائی کی پوری انتظامیہ کے پاس کوئی پلاننگ نہیں ہے ، اور کے پی کے میں ہم ایسا نہیں چلنے دیں گے ، عائشہ گلا لئی نے کہا کہ مہمند کی ضلعی انتظامیہ تحصیل امبار میں نیفرائیٹ ما ئنز پر تنازعے میں جا نبدا ر ی کے مظا ہر ے سے باز ر ہے ورنہ شد ید مزاحمت کر ینگے ،، کے پی کے انتظامیہ نے غر یب قبائلی عوام کے حق پر زبردستی ڈاکہ کر رکھا ہے، حکومت نے اپنے چہیتوں کو قبائلی اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر مہمند کوفوری ٹرانسفرکیاجائے بصورت دیگر ان کے خلاف نہ ختم ہونے والے احتجاج شروع کر ینگے،،گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں مہمند مائننگ ایسوسی ایشن کے صدر داؤد مہمند ،قبائلی یوتھ مووومنٹ کے صدر احسان اللہ ،جے یو آ ئی کے احمد سعید اور د یگر کے ہمراہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ تحصیل امبار میں آدم کور کا مشتر کہ نیفرائیڈ ما ئنز کا پہاڑ ہے جس پر کئی سالوں سے اس قوم کا آ پس میں تنازعہ بھی چلاآ ر ہا ہے،، جس اب تباہ کیا جا رہا ہے ، سپر یم کورٹ نے کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر مہمند کو ہر قسم مداخلت سے روکنے کے احکامات جاری کیے ہے جبکہ انضمام کے بعد انتظامیہ سے عدالتی اختیا ر بھی لیا گیا ہے،،