counter easy hit

نواز شریف گھر کے کھانے کھا رہے ہیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل جانے کی بجائے منسٹر انکلیو میں تشریف لے گئے ، یہ سیاسی انتقام ہے تو پور ے پاکستان کے قیدیوں سے سیاسی انتقام لیاجائے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئےارشاد بھٹی نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے سیاسی انتقام کا الزام درست نہیں ہے ، شہبازشریف پی اے سی کے چیئر مین بن گئے ہیں اور کوٹ لکھپت جیل کی بجائے منسٹر انکلیو میں تشریف لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف گھر کے کھانے کھا رہے ہیں ، ذاتی معالج ان کا علاج کررہے ہیں اور طبی معائنے کیلئے بڑا میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے ۔اگر یہ سیاسی انتقام ہے تو پورے پاکستان کے قیدیوں سے یہی سیاسی انتقام لیا جائے ۔