counter easy hit

بانی ایم کیو ایم اور دیگر رہنماؤں کے مختلف مقدمات میں ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: مختلف ماتحت عدالتوں نے  بانی ایم کیوایم الطاف حسین اور ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت کئی رہنماؤں کے مختلف مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

Again issued arrest warrant against MQM founder and other leaders in different cases

Again issued arrest warrant against MQM founder and other leaders in different cases

انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیوایم لندن اورپاکستان کےرہنماؤں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ مؤخر ہوگیا اور جج کی رخصت کے باعث فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی متحدہ ،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، خوش بخت شجاعت، جنید لاکھانی، محفوظ یارخان، قمرمنصور،  ساتھی اسحاق، امجد اللہ و دیگر کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں بانی ایم کیو ایم اور دیگر رہنماؤں کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے کی بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم پیشی پر فاروق ستار،حیدر عباس رضوی،فیصل سبزواری اور کنورنوید سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ملزمان کےخلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے اور ان کے خلاف عزیز آباد سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website