counter easy hit

آواران میں دھماکا،کیپٹن سمیت 3 فوجی شہید

بلوچستان کے علاقے آواران میں سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں پاک فوج کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

after, peshawar, and, lahore, another, blast, occurred, in awaranپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آواران میں فوجی قافلہ آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن طٰحہ ، سپاہی کامران ستی اور سپاہی مہتر جان شامل ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ بلوچستان کا علاقہ آواران صوبے کے حساس ترین اور شورشزدہ علاقوں میں سے ایک ہے اور اس علاقے میں اکثر سیکیورٹی فورسز کے قافلوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔بلوچستان میں سرگرم شدت پسند صوبے میں سیکیورٹی فورسز اور قومی تنصیبات کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے باغیانہ سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ فرقہ وارانہ واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website