yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پاناما لیکس کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا مالیاتی اسکینڈل بہاماس لیکس آ گیا

MH Kazmi September 22, 2016 1 min read
Share this:
after-panama-leaks-the-second-largest-financial-scandal-bahamas-leaks
after-panama-leaks-the-second-largest-financial-scandal-bahamas-leaks

اسلام آباد(یس نیوز)پاناما لیکس کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آگیا،جیو نیوزآئی سی آئی جے کی پاناما لیکس کے بعد اب بہاماس لیکس کی خبر سامنے لے آیا۔

بہاماس کے جزیرے میں دنیا بھر سے سیکڑوں افراد کے خفیہ اکاؤنٹ سامنے آ گئے،بہاماس لیکس میں 150 پاکستانیوں کے نام سامنے آ ئے ہیں۔یہ نام ان پاکستانیوں کے ناموں کے علاوہ ہیں جو پاناما لیکس میں آئے ہیں،جیو نیوز نے بہاماس میں رقمیں رکھنے والے ان افراد کے ناموں کو پہلی مرتبہ منظر عام پر لایا ہے۔

پاناما لیکس کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے مالیاتی اسکینڈل بہاماس لیکس میں 150 پاکستانیوں کے بھی نام ہیں، ان میں پرویز مشرف دور کے وفاقی وزیر محمد نصیر خان کے بیٹے جبران خان، عبید الطاف خانانی، سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد، کراچی کے معروف بلڈر محسن شیخانی، تہمینہ درانی کی والدہ ثمینہ درانی اور پرویز مشرف دور کے وفاقی وزیر محمد نصیر خان کے بیٹے جبران خان شامل ہیں۔ان میں سیاسی شخصیات، بزنس مین، مالیاتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، تعمیراتی صنعت اور دیگر صنعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

پاناما لیکس کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آ گیا، امریکی ریاست میامی کے قریب واقع جزیرے بہاماس میں سیکڑوں آف شور کمپنیاں سامنے آ گئیں جن کے مالکان اور ڈائریکٹروں میں 150 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ان میں سیاسی شخصیات، بزنس مین، مالیاتی اداروں، تعمیراتی صنعت، فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور دیگر صنعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل ہیں۔پرویز مشرف دور کے وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان کے بیٹے جبران خان بھی بہاماس میں ایک آف شور کمپنی کے مالک ہیں، خانانی اینڈ کالیا کے الطاف خانانی کے بیٹے عبید الطاف خانانی کی بہاماس میں آف شور کمپنی سامنے آئی ہے، عبید کے والد الطاف خانانی دہشت گردی کی فائنانسنگ کے الزام میں امریکا میں زیر حراست ہیں۔

جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد ایک ایسے بینک کے ڈائریکٹر کے طور پر سامنے آئے ہیں جو بہاماس میں رجسٹرڈ ہے اور جس پر نائن الیون کے بعد امریکا اور اقوام متحدہ نے پابندیاں لگائی تھیں، تاہم پروفیسر خورشید احمد کا کہنا ہے کہ ان کا عقیدہ اسلامک بینک میں کوئی شیئر نہیں اور انھوں نے اسے پیسے لیے بغیر مشاورت فراہم کی تھی۔تہمینہ درانی کی والدہ ثمینہ درانی بھی ایک آف شور کمپنی کی مالک ہیں، ثمینہ درانی کی بیٹی تہمینہ درانی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ ہیں۔اس کے علاوہ بھی متعدد بزنس مینوں کے نام بہاماس لیکس میں سامنے آئے ہیں۔بہاماس میں ایک لاکھ 75ہزار آف شور کمپنیاں ہیں جن میں سے 69کمپنیاں پاکستانیوں کی ہے، ان 69کمپنیوں کے مالکان اور ڈائریکٹروں میں 150 پاکستانی شامل ہیں۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
cm-sindh-murad-ali-shah-meets-saudi-consul-general
Previous Post وزیراعلیٰ سندھ کی سعودی قونصل جنرل سے ملاقات
Next Post الیکشن کمیشن نےعمران خان کوریلی اورجلسےمیں شرکت سے روک دیا
ec-stoped-imran-khan-to-participate-in-any-rallies

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.