yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

آزادی کے بعد قائداعظم کو پہلا وزیراعظم بنانے کی تجویز کس کی تھی؟

Web Editor August 12, 2018 1 min read
After independence, who had proposed to make Quaid e Azam as the first prime minister?
Share this:

لاہور: تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے کہا ہے کہ اگر نہرو کی جگہ جناح کو وزیر اعظم بنادیا جاتا تو ہندوستان کبھی تقسیم نہ ہوتا۔ پچھلے دنوں گوا میں ایک تقریب میں گفتگو کے دوران دلائی لامہ نے کہا کہ گاندھی جی چاہتے تھے کہ وزیر اعظم کا عہدہ جناح کو دیا جائے لیکن نہرو نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ حقیقت یہ ہے کہ قائد اعظم کو آزادی کے بعد پہلا وزیر اعظم بنانے کی تجویز گاندھی جی نے نہیں پیش کی تھی بلکہ آخری وایسرائے لارڈ ماونٹ بیٹن نے پیش کی تھی۔ہندوستان کی تقسیم اور انتقال اقتدار کے متعلق دستاویزات اور وایسرائے اور ہندوستان کے رہنماوں کے درمیان مذاکرات کے بارے میں رپورٹس اور یاد داشتوں پر مبنی برطانوی حکومت کی شایع کردہ ٹرانسفر آف پاور کی دسویں جلدمیں شامل لارڈ ماونٹ بیٹن کی یاد داشت کے مطابق وایسرائے نے گاندھی جی سے کہا تھا کہ ہندوستان کو متحد رکھنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ کانگریس کو اس بات پر راضی کر لیا جائے کہ محمد علی جناح کو آزادی کے بعد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر تسلیم کرلیا جائے گا۔یاد داشت میں مزیدکہا گیا ہے کہ جب اقتدار انتقال کے مسئلہ پر سنگین تعطل پیدا ہوگیا تھا تب لارڈ ماونٹ بیٹن نے گاندھی جی سے ملاقات میں یہ تجویز پیش کی تھی اور گاندھی جی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس بارے میں جواہر لعل نہرو سے بات کریں گے۔ یاد داشت میں کہا گیا ہے کہ دوسرے روز گاندھی جی نے بتایا کہ نہرو اس کے لئے تیار نہیں تھے کہ مسٹر جناح کو ہندوستان کا پہلا وزیر اعظم بنایا جائے۔ ظاہر ہے نہرو خود یہ اعزاز حاصل کرنا چاہتے تھے۔ نتیجہ یہ کہ اس تجویز پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ لارڈ ماونٹ بیٹن کی اس یاد داشت میں یہ واضح نہیں کہ آیا یہ تجویز پیش کرنے سے پہلے انہوں نے قائد اعظم سے بات چیت کرکے ان کی رائے معلوم کرنے کی کوشش کی تھی یا نہیں؟دلائی لامہ کو در اصل غلط فہمی اس بناء پر ہوئی کہ یکم اپریل 1947 کو لارڈ ماونٹ بیٹن سے ملاقات میں گاندھی جی نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ قائد اعظم کو فی الفور مرکزی عبوری حکومت کا وزیر اعظم بناد یا جائے ۔ مقصد گاندھی جی کی اس تجویز کا یہ تھا کہ محمد علی جناح کو پاکستان کا مطالبہ ترک کرنے پر آمادہ کیا جاسکے گا۔ لارڈ ماونٹ بیٹن نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی یاد داشت میں لکھا کہ گاندھی جی کی اس تجویز پر انہیں سخت تعجب ہوا۔ لارڈ ماونٹ بیٹن نے لکھا کہ میں نے گاندھی جی سے پوچھا کہ اس تجویز پر مسٹر جناح کیا کہیں گے؟ تو گاندھی جی نے جواب دیا کہ اگر آپ یہ کہیں گے کہ یہ میری تجویز ہے تو مسٹر جناح کہیں گے ، مکار گاندھی۔ لارڈ ماونٹ بیٹن نے لکھا کہ میں نے جب گاندھی جی سے کہا کہ میں اگر قیاس کروں کہ مسٹر جناح یہ کہنے میں حق بجانب ہیں تو گاندھی جی نے زور دے کر کہا کہ میں اس تجویز میں پوری طرح مخلص ہوں۔گاندھی جی سے ملاقات کے بعد لارڈ ماونٹ بیٹن کی نہرو سے ملاقات ہوئی جس میں نہرو نے گاندھی جی کی تجویز کو نا قابل قبول قرار دیا۔ نہرو کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے بھی گاندھی جی نے یہ تجویز پیش کی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی تھی۔3 اپریل کو لارڈ ماونٹ بیٹن سے چوتھی ملاقات میں گاندھی جی نے اعتراف کیا کہ اگر یہ صورت حال ہے اور مسلم لیگ اپنے موقف میں اٹل ہے تو پھر تقسیم ہند ناگزیر ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
I am Imran Khan
Previous Post میں ہوں عمران خان
Next Post آصف زرداری اسلام آباد پہنچ چکے
Asif Zardari reached Islamabad

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.