yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کھیل

دولہا میاں مہندی کے دن پریکٹس کرنے گراؤنڈ آگئے

Yes 1 Webmaster September 19, 2015 1 min read
Ahmed Shehzad
Share this:
Ahmed Shehzad
Ahmed Shehzad

لاہور : دولہا میاں احمد شہزاد اپنی مہندی کے دن پریکٹس کیلیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، بولرز نے انھیں خطرناک گیندیں کرنے سے گریز کیا، عمر اکمل نے بھی کیمپ جوائن کرلیا، منتخب کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ میں صلاحیتیں نکھاریں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز میں آسان فتوحات حاصل نہیں ہوئی تھیں اس بار بھی محنت کرنا پڑے گی۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف سیریز کی تیاریوں کیلیے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ جمعے کے روز بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہا، پہلے روز ذاتی مصروفیت کی وجہ سے غیر حاضر رہنے والے عمر اکمل نے بھی دیگر منتخب کھلاڑیوں کو جوائن کرلیا۔

ہیڈ کوچ وقار یونس اور معاون اسٹاف کی زیر نگرانی کھلاڑی فیلڈنگ کے بعد انضمام الحق انکلوژر کے سامنے موجود 3 پچز پر بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس سے صلاحیتوں کو نکھارتے نظر آئے، احمد شہزاد کی شادی ہفتے کو طے ہے لیکن انھوں نے اپنی مہندی کے دن بھی تربیتی کیمپ سے چھٹی نہ کی اور ٹریننگ میں بھرپور حصہ لیا۔

اوپنر نیٹ پریکٹس کے دوران بڑی فارم میں نظر آئے تاہم شادی سے قبل کسی قسم کی چوٹ سے محفوظ رکھنے کیلیے بولرز نے انھیں خطرناک گیندیں کرنے سے گریز کیا۔ دریں اثناء میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ زمبابوے سمیت دنیا کی کسی بھی ٹیم کو آسان حریف خیال نہیں کیا جا سکتا، مختصر فارمیٹ کے میچز میں تو ایک بار گیم ہاتھ سے نکل جائے تو واپسی مشکل ہو جاتی ہے۔

میزبان سائیڈ اچھا پرفارم کررہی ہے، ہوم سیریز میں بھی اس کیخلاف ہمیں آسان فتوحات حاصل نہیں ہوئی تھیں اس بار بھی محنت کرنا پڑے گی، انھوں نے کہا کہ موجودہ ٹور کے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھرپور مقابلے سے ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل پریکٹس کا اچھا موقع ملے گا، آفریدی نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا بہتر فیصلہ کیا۔

ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کئی باصلاحیت پلیئرز سامنے آئے ہیں انھیں بھی آزمانا چاہیے، کپتان نے کہا کہ عمران خان جونیئرسلو بال زبردست کرتا ہے، افتخار احمد اچھا ہٹر جبکہ نعمان انور اور بلال آصف بھی باصلاحیت ہیں، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا معیار پہلے سے بہتر ہوگیا ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Peshawar Air Base Attack
Previous Post 18ستمبر 65ء اور 18 ستمبر 15ء
Next Post شاہ رخ خان بچوں کے لیے فلم بنانے کے خواہاں
Shahrukh Khan

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.