counter easy hit

پاک فوج نے ایک اورتاریخ رقم کردی، سرحدی کشیدگی کے دوران حملہ آور غیرملکی فوجی کو طبی امداد صحتیابی پرمٹھائی کا تحفہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاک فوج نے دنیا کی فوجی تاریخ کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہوئے۔ اپنے اوپر حملہ آور افغان سرحدی فورسز کے اہلکار کو طبی امداد فراہم کردی۔ افغان فوجی اہلکار دوہفتے تک ملٹری ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد   صحتیاب ہونے کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 جولائی کو افغان فوجی حکام نے پاک آرمی سے اپنے فوجی اہلکار کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ جسے قبول کرلیا گیا۔ افغان فوجی کو بعدازاں سی ایم ایچ پشاور پہنچا دیا گیا۔ جہاں دوہفتے تک داخل رہنے کے بعد صحتیاب ہوا۔ افغان فوجی اہلکار کو سی ایم پشاور میں ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔ مکمل صحتیابی کے بعد افغان فوجی طورخم کے راستے اپنے وطن واپس لوٹ گیا۔ افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے صحتیاب ہونے والے افغان فوجی اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکی ۔ جو کہ مکمل طورپر صحتیاب اور خو ش نظر آرہے تھے۔ طورخم بارڈر سے افغانستان واپسی پر پاک فوج کے جوانوں نے افغان فوجی کو مٹھائی کا تحفہ بھی پیش کیا۔

 

@AmbassadorSadiq

Afghanistan Military authorities requested Pakistan Army for medical treatment of an Afghan soldier on July 14. The soldier was provided necessary medical care at CMH Peshawar. After being fully recovered, the soldier had been returned to Afghanistan yesterday at Torkham Border.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website