counter easy hit

پاک افغان سرحد عیدالاضحیٰ تک پیدل آمدورفت کےلیےکھل گئی، بارڈر پر دونوں اطراف لوگ جمع خوشی کا اظہار

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) حکومتِ پاکستان نے جذبۂ خیر سگالی کے تحت چمن کے مقام پر پاک افغان سرحد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چمن بارڈر کھولا ہے جس کا مقصد دونوں طرف پھنسے افراد کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دینا ہے۔ قانونی اسناد رکھنے والے افراد دو روز تک سرحد عبور کر سکیں گے۔ فیصلے کا اطلاق بدھ دوپہر ایک بجے سے جمعے تک ہو گا۔ پاک افغان سرحد کے دونوں جانب سینکڑوں مسافر پھنسے ہوئے تھے جنکے آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا. اور دوسری جانب پاک افغان بارڈر کی خبر سنتے ہی پاک افغان بارڈر پر مسافروں کا بڑی ہجوم بارڈر پر پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چمن دہرنا کیمٹی اور ایف سی حکام کے درمیان مذاکرات کی روشنی میں پاک افغان سرحد کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website