counter easy hit

“افغان سرزمین پر تمام دھڑوں کے مابین مذاکرات چاہتے ہیں”

"Afghan soil wants talks between all factions"

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان پرامن افغانستان کی حمایت کرتا ہے،مسئلہ حل کرنےکےلیےپاکستان اپناکرداراداکررہا ہے،دونوں ملک ایک دوسرےکےخلاف اپنی سرزمین استعمال ہونےنہ دیں۔ تفصیلات کے مطابقاسلام آباد میں افغان امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الزام تراشی کاکھیل کسی کےبھی مفادمیں نہیں،دونوں ملک ایک دوسرےکےخلاف اپنی سرزمین استعمال ہونےنہ دیں، پاکستان اور افغانستان یکساں تاریخ، مذہبی تعلق، زبان، ثقافت رکھتے ہیں، افغان مہاجرین کو دہائیوں پناہ دینا، بھائی چارے کا غماز ہے۔ وزیرخارجہ کا کہناتھاکہ افغانستان کے اندر اور ہمسایہ ممالک کیساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں، پرامن، متحد،مستحکم، خوشحال، ترقی کرتا افغانستان چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان عدم استحکام اور تنازعات کے باعث شدید متاثر ہوئے، پرامن افغانستان ، پاکستان کے قومی مفاد میں ہے، پاک افغان تعلقات پر کسی کو عدم اعتماد پیدا کرنے، پروپیگنڈہ یا منفی تاثر پیدا نہیں کرنے دیں گے، ایک دوسرے کے مابین عدم اعتماد کی فضاء کسی کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان، افغانستان کی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پائیدار امن کیلئے پاک افغان مقاصد مشترک ہیں، یہ خوش آئند ہے کہ سب نے فوجی نہیں سیاسی حل کی ضرورت کو سمجھا ہے، افغان سرزمین پر تمام دھڑوں کے مابین مذاکرات چاہتے ہیں،افغانستان میں جمہوری اداروں، اقدار کا استحکام چاہتے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ افغانستان میں انسانی حقوق کی پاسداری، خواتین کو خود مختار دیکھنا چاہتے ہیں، افغانستان کو تجارتی، معاشی اور اقتصادی امور میں ہر ممکن مدد دیں گے، افغان مہاجرین کی باعزت اور محفوظ وطن واپسی کے خواہاں ہیں، افغان امن کیلئے پر لمحہ پرعزم، ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے، افغان عوام دیرپا امن و ترقی کیلئے اپنے رہنماؤں کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website