counter easy hit

بریکنگ نیوز: افغانستان میں صدارتی الیکشن میں بڑا اپ سیٹ ۔۔۔۔۔۔ پوری دنیا کو چکرا دینے والی خبر آگئی

کابل (ویب ڈیسک) افغان انتخابی عمل میں فراڈ، انتخابی مہم پر حملوں اور طالبان کی دھمکیوں کے زیر اثر صدارتی انتخاب میں ماضی کے مقابلے میں ووٹ ڈالنے والوں کی شرح کم ترین رہی، افغان صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان 18 اکتوبر سے قبل کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقجمعہ کے روزصدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے کا عمل مکمل ہوا جس میں آئندہ 5برسوں کے لیےصدر کا انتخاب ہونا ہے۔ صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر اشرف غنی اور ملک کے چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ گلبدین حکمت یار بھی صدارتی امیدواروں میں شامل ہیں ۔ جنگ زدہ افغانستان3 کروڑ 50 لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی والا ملک ہے جہاں96لاکھ لوگوں رائے دہندگان کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں 5373 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔

اس ضمن میں افغانستان کے الیکشن کمیشن نے ابتدائی اعداد وشمار کا حوالہ کر بتایا کہ ملک بھر میں قائم نصف پولنگ سٹیشنوں سے موصول ہونے والے شماریات سے لگتاہے کہ محض11لاکھ افراد نے اپنے ووٹ ڈالے۔بتایا گیا کہ اگر ٹرن آؤٹ کا تناسب یہی رہا تو اس کا مطلب ہوگا کہ 25فیصد سے بھی کم لوگوں نے ووٹ ڈالے جو گزشتہ تینوں صدارتی انتخاب کے مقابلے میں کم ہے۔2014کے صدارتی انتخاب میں مجموعی طور پر ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 50فیصد رہا تھا،اس وقت ملک میں ایک کروڑ 20 لاکھ رجسٹرڈ ووٹر تھے جن میں سے 60 فی صد نے حق رائے دہی استعمال کیا تھا اور 70 لاکھ سے زائد افراد کے ووٹ ڈالنے کے نتائج سامنے آئے تھے۔ واضح رہے کہ افغان انتخابات میں مجموعی طور پر 14 امیدوار میدان میں تھے تاہم ان میں موجودہ صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اور سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب افغان حکام نے صدارتی انتخاب کے انعقاد کو طالبان کی شکست قرار دی کیونکہ طالبان کوئی بڑا حملہ نہیں کرسکے تاہم ووٹنگ کے دوران طالبان کی جانب سے پولنگ سٹیشنز پر کئے جانے والے حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 80 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

AFGHAN, PRESIDENTIAL, ELECTION, IMPORTANT NEWS, FROM, AFGHANISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website