counter easy hit

سی پیک کے حوالے سے بڑی خبر : منصوبے کے راستے میں آنے والے پاکستان کے اہم ترین دریا کا رخ تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) دریائے کنہار کا رخ تبدیل کر کے دریا کا پانی سکی کناری ڈیم میں ڈال دیا گیا۔ پاک چائنہ اقتصادی راہدری (سی پیک)کے اہم منصوبے سکی کناری ڈیم کی تعمیر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دریائے کنہار کا رخ موڑنے کے بعد پانی کی جگہ پر ڈیم کا بند تعمیر کیا جائے گا۔دریائے کنہار کا رخ تبدیل کرنے کے حوالے سے وادی کاغان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزرا سمیت چیف ایگزیکٹو ایس کے ہائیڈرو اور مقامی انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔ڈیم کی تعمیر دسمبر سال 2022تک مکمل ہوجائے گی جس کے بعد مذکورہ ڈیم سے870میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی جس سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہاہے کہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بنک نے ایشین ڈویلپمنٹ آئوٹ لک کے نام سے جاری رپورٹ میں کہی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ معیشت کےاستحکام کیلئے آئی ایم ایف پروگرام اوراصلاحات کے پروگرام کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال ہواہے، اس پروگرام کے نتیجے میں کثیرالجہتی اداروں اوربین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوادر میں سعودی آئل ریفائنری کے پراجیکٹ کو فعال کرنے اوراس ضمن میں جاری مالی سال کے دوران ایک ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معشیت کو فائدہ ہوگا، اس سے مالی سال 2020 ء کے اختتام تک سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر10 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ رپورٹ میں جاری مالی سال میں پاکستان کی اقتصادی بڑھوتری 2.8 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہرکی گئی ہے۔‎

BIG, NEWS, ABOUT, CPEC, IN, PAKISTAN, VERY, IMPORTANT, RIVER, OF, PAKISTAN, TURNED, THE, DIRECTION

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website