yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ناصح کی جابجا نصیحتیں تو اپنی جگہہ مگر؟؟

Yes 1 Webmaster March 27, 2015 1 min read
Life
Share this:
Life
Life

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
ناصح کی جابجا نصیحتیں تو اپنی جگہہ مگر …اِن کی اہمیت اور قدر سے کسی کو اِنکاری نہیں ہونا چاہئے مگر اَب یہ اور بات ہے…؟؟ کہ ہم ناصح کی نصیحتوں اور اِس کی اچھی باتوں کی بے قدری کرتے ہوئے اپنی مرضی سے ہر وہ کام اور امور انجام دے ڈالتے ہیں جس کے بارے میںہم نے پہلے ہی سے منصوبہ بندی کر رکھی ہوتی ہے مگر ناصح کی نصیحتوں کو ٹھکرا کر ہمیں جتنا نقصان اُٹھانا پڑتا ہے اِس کا خمیازہ بھی ہمیں خود ہی بھگتنا پڑتا ہے اور ندامت و افسوس کے آنسوبھی ہمیں ہی بہانے پڑتے ہیں جبکہ ہمیں یہ بات سمجھنی چاہئے کہ ہمارا ناصح خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہووہ ہمارا بُرا کبھی نہیں چاہتا ہے جبکہ دوسری طرف ہم ہی ہوتے ہیں جو اپنے مخلص ناصح کی ایک نہ سُن کر اُس کی بے قدری کررہے ہوتے ہیں اور اپناہی نقصان کر بیٹھتے ہیں اور افسوس و ندامت اور پچھتاوے کے دلدل میں بھی خود ہی جا گرتے ہیں۔

آج بھی دنیا کی کسی بھی تہذیب و تمدن میں رہنے اور کوئی بھی زبان بولنے والا کونساایساشخص ہوگاجس کا اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی شکل میں ناصح سے واسطہ نہ پڑاہواور جس نے اِسے جابجانصیحتیںنہ کیںہوں اوراِس کی نصیحتوں سے اِسے بیزاری اور اُکتاہٹ کی کیفیات سے دوچارنہ ہوناپڑتاہواوراُسے ناصح کی نصیحتوں کو ایک طرف پھینک کرپھر اُسی ڈگرپر نہ چلناپڑاہوجس پر چلنے کا اِس نے پہلے سے اِرادہ کررکھاہوتویقیناایسے میں ناصح کوبھی خودپر ندامت کے پہاڑ ٹوٹتے ہوئے نہ محسوس ہوئے ہوں گے پھرکیوں نہ …؟؟ ایسے میں ناصح پر یہ مثل صادق آئے کہ ” نیکی کردریامیں ڈال“۔
ہمارے یہاں ناصح توبہت مل جاتے ہیں مگر افسوس ہے کہ یہ ہماری ہی بدقسمتی ہے کہ ہم اپنے ناصح کی نصیحتوں کو خاطر میں نہیں لاتے ہیں اور ناصح کی نصیحتوں کو ایک کان سے سُن کر دوسرے کان سے نکل دیتے ہیں اگر آج ہم یہ تہیہ کرلیں کہ ناصح کی نصیحتوں پر عمل کریں گے تو ممکن ہے کہ ہم برائیوں اور گمراہیوں کے شکار بھی نہ ہوں اور ہماراہر عمل بھی صالح ہوجائے اور یوں ہم اور ہمارامعاشرہ کئی ایسی برائیوں سے بچ جائے جس کے دلدل میں ہم دھنس چکے ہیں اور ا َب ہم دوسروں کی طرف ہاتھ بڑھاکر اپنی مدداوراپنے بچاو ¿ کے لئے چیخ رہے ہیں۔

اگرچہ آج بھی ناصح اپنی نصیحتوں سے ہمیں بدی کی راہوں سے نکالنے کے لئے اپنی کوششوں میں لگاپڑاہے مگر یہ ہماری ہی بدبختی ہے کہ ہم ناصح کی ایک نہیں سُن رہے ہیں اور نہ ہی اِس کے سمجھانے اور رہنمائی کو اہمیت دے رہے ہیں اِسے میں ہمارے ناصح کو مایوسی ہورہی ہے اور وہ سوچ رہاہے کہ کیا اِس کی ساری محنت اور محبت رائیگاں گئی… ؟؟کیااِس نے سامنے والے پر اپناوقت ضائع کیا …؟؟اِسے اپنے اِن سوالات کا جواب جب مثبت نہیں ملتاہے تو تب اِسے یہ احساس کھائے جاتاہے کہ ہاں اِسے سوائے افسوس کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے پھریہ سوچتا ہے کہ کیا واقعی اِس نے نیکی کرکے دریامیں ڈال دی ہے“…؟؟۔

آج اِس جیسی بہت سی ایسی مثالوںاور محاوروں سے ہر روز ناصح اور بھلے اِنسانوں کا واسطہ پڑتاہے جس سے یہ تاثر اُبھرتاہے کہ دورِ جدیدمیں نیکی کرنے والے کا عمل دریامیں ڈالنے جتنا ہی رہ گیاہے ..ایسے میں آخرکارنیکی کرنے والااپنے سر پر ہاتھ رکھ کر یہ سوچتارہ جاتاہے کہ اِس نے نیکی کیوں کی ہے…؟؟ اور کس کے لئے کی ہے …؟؟آج جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ نیکی کرنے والے کے ہاتھ سوائے پچھتاوے اور کفِ افسوس کے کچھ نہیں آیا ہے …
اَب ایسے میں کچھ بھی ہے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ا کثرناصح کی جابجاکی نصیحتیں بھی بے مقصداور بے اثرثابت ہوجایاکرتی ہیں ایساتب ہی ہوتاہے جب ناصح اپنے تئیںسامنے والے کو جابجانصیحتیں کرنے لگتاہے اور جس کے لئے ناصح نصیحتیں کرتاہے وہ سُنی اَن سُنی کردیتاہے اور پھر سامنے والاوہی کرتا ہے اِسے جو کرناہوتاہے تب یہ نظرآتاہے کہ ناصح کی نصیحتیں بے مقصداور بے معنی ہوکررہ گئیں ہیںتو ناصح کو بھی یہ چاہئے کہ وہ لٹھ لے کر نصیحتیں کرنے نہ بیٹھ جایاکرے بلکہ جب ضرورت بہت زیادہ محسوس کرنے لگے کہ اَب سامنے والے کو واقعی نصیحت کرنی ہے تو پھر نصیحت کرے جس سے اثر بھی ہوگااور محنت بھی رائیگاں نہیں جائے گی۔

بہرحال…!!یہاں ہم اپنے قارئین کے لئے نہ تو تا صح بن کر پیش ہورہے ہیں اور نہ ہی کسی ایسے بھلے اِنسان کو جو 21ویں صدی میں زندہ ہے اور خود کو انتہائی سے زیادہ باشعوراور تیزوچالاک ہونے کا دعویٰ کرتاہے اوریہ کسی ناصح کی نصیحتوں کو خاطر میں لانے کاروادار بھی نہیں ہے تو بھلاایسے اِنسان کے سامنے ہم کون ہوتے ہیں..؟؟کہ بطورناصح پیش ہوں اوراُسے اپنی نصیحتیں دے کر اپناہی سرکھپائیں ایسے میں ہم سے بڑاپاگل کون ہوگا…؟؟ خیر…!!چھوڑیں یہاں ہم بتادیتے ہیں کہ ناصح کی نصیحتیں اپنی جگہہ ہوں سوہوں… مگر خداکی قسم نہ تو ہم ناصح ہیںاور نہ ہی کسی کو نصیحتیں کرنے کے قائل ہیں،ہم تو وہ ہیں جیساہمارامعاشرہ ہر اِنسان کو دیکھناچاہتاہے اور ہم بتائیں کہ ہمارامعاشرہ …جیساآج بے حس ہے…ویساہی بے حس ہر اِنسان کو بھی کردیناچاہتاہے…اور ہم بھی اِسی بے حس معاشرے کے بے حس اِنسانوں میں سے ایک اکائی کا درجہ رکھتے ہیں…مگرپھر بھی سلام ہے اُن عظیم اِنسانوں کی عظمت کو جو بے حس معاشرے میں رہ کر بھی اپنے بگڑے ہوئے بے حس معاشرے کے ہر بے حس اِنسان کو ناصح بن کر نصیحتیں کررہے ہیں اور بے حسوں کے بے حس ضمیروں کو اپنی نصیحتوں سے جھنجھوڑرہے ہیں اور بے حس معاشرے کے بے حس افراد اور لوگوں کو نیکی کی دعوت دے رہے ہیں اوربگڑے ہوئے معاشرے کے بھٹکے ہوئے بے حس اِنسانوں کوسیدھی اور نیک راہ پر ڈال رہے ہیں یوں یقیناہمارے معاشرے کے وہ اِنسان قابلِ احترام اور لائق ستائش ہیں جو بطورناصح اپنی نصیحتوں سے بے حس اِنسانوں کو نیک اِنسان بنانے میں اپنافعل کردار اداکررہے ہیںاِس سے انکار نہیںکہ ہمارے معاشرے میں جو اشخاص خود کو بطورناصح پیش کررہے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ سامنے والا اِن کی ایک نہیں سُن رہاہے اور اِن کی نصیحتوں پر ایک رتی کا بھی عمل نہیں کررہاہے مگر اِس کے باوجود بھی وہ اپنے حصے کا کام کررہے ہیں یوں وہ ہم سے اورآپ سے لاکھ درجے بہترہیںاور ربِ کائنات کے عظیم ترنیک و برگزیدہ بندے اور آقائے دوجہاں حضرت محمدمصطفیﷺ کے سچے عشاق ہیں جوبلارنگ و نسل زبان و مذہب اپنے قول وفعل سے لوگوں کو نیک اعمال کرنے اور اِنہیںنیکی کی راہ کو اپنانے کے لئے بطورناصح خود کو پیش کررہے ہیں اور آپﷺکی سُنت کا پرچارکررہے ہیں۔

اَب اِس سارے منظرمیں یہاں ہمیں یہ کہنے دیجئے کہ… آج ہم جس دورِ جدیدمیں زندہ ہیں اور اِکیسویں صدی کے جس سائنسی اور جدید معاشرے میں اپنے معاملاتِ زندگی انجام دے رہے ہیں یہ ناصح کے حوالے سے دوواضح حصوں میں تقسیم ہوتانظرآرہاہے ایک وہ طبقہ ہے جو ناصح کی بات کو سمجھتاہے اور اِس عمل کرتاہے اور اِس سے اپنے لئے نیکی اور بھلائی کی راہ نکالتاہے آج اِن کی تعدادآٹے میں نمک جتنی ہی رہ گئی ہے جبکہ دوسراوہ طبقہ ہے جو ناصح کو برداشت کرنے کا رودار ہی نہیں ہے تووہ اِن کی نصیحتوں کو بھی بھلاکیا سُنے گا..؟؟اور کیا عمل کرے گا…؟؟بیشک …!!آج ایسے لوگوں کی تعداد ہزاروں سے لاکھوں اور لاکھوں سے کڑوروں تک جا پہنچی ہے یعنی یہ کہ آج ہمارے معاشرے میں اچھے لوگ نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ اِن کے برعکس بُرے لوگوں کی تعداد کڑوروں تک پہنچ چکی ہے۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Mr. Holmes
Previous Post ہالی ووڈ فلم مسٹر ہولمز کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا
Next Post میرا ملک… میرا دیس میرا یہ وطن
Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.