counter easy hit

تعلیمی شعبے میں انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں،شہباز شریف

reforms in education, Shahbaz Sharif

reforms in education, Shahbaz Sharif

لاہور…….پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کےبچوں کوزیورِتعلیم سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہےجبکہ پنجاب حکومت تعلیمی شعبےمیں انقلابی اصلاحات کےجامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نےان خیالات کا اظہار معروف گلوکار اور زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے سے گفتگو کرتےہوئےکہی۔ان کاکہناتھاکہ دانش اسکولوں میں انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے،یہ اسکول معاشرے میں انتہاپسندانہ رجحانات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ معیار تعلیم بہتر بناکر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے، شہزاد رائےنےپنجاب میں تعلیم کے فروغ کیلئےکئےجانے والے اقدامات کو سراہا۔