counter easy hit

سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کیلیے اضافی چھٹیاں

ٹوکیو: جاپان میں ایک کمپنی نے سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کو اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔

Additional holidays for non-smoking employeesعام طور پر دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین بار بار سگریٹ  نوشی کے لیے وقفہ لیتے ہیں جو بعض اوقات سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کو ناگوار گزرتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ سگریٹ نوشی نہ کرنے کہ وجہ سے وہ زیادہ کام کرتے ہیں جب کہ ان کے برعکس سگریٹ نوشی کرنے والے افراد دفتری اوقات میں کئی منٹس اپنی عادت کو پورا کرنے میں خرچ کردیتے ہیں۔ سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کے اس شکوے کو دور کرنے کے لیے بعض کمپنیاں دفتری اوقات میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد کرتی ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا پھر سگریٹ نوشی کرنے والے ملازمین کو دفتر میں اضافی وقت دینا پڑتا ہے لیکن جاپانی  میں ایک  کمپنی نے ملازمین کو سگریٹ نوشی نہ کرنے پر انعام کے طور پر اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوکیو کی ایک مشہور کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملازمین جو سگریٹ نوشی جیسی مضرِ صحت کے عادی نہیں اور کام کے اوقات میں سگریٹ کی وجہ سے وقفہ نہیں کرتے، انہیں سالانہ 6 اضافی چھٹیاں ملیں گی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے دفتری اوقات میں سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کی جانب سے اضافی چھٹیوں کی تجویز سامنے آئی تھی جسے اب کمپنی نے پورا کرلیا ہے تاکہ سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو کیونکہ ہم سگریٹ نوشی کرنے والوں کو جرمانے یا سزائیں تو نہیں دے سکتے البتہ اس اعلان سے مضرصحت عادت کو اپنانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔