counter easy hit

اداکارہ سوہا علی خان 25 جنوری کو پیا دیس سدھار جائیں گی

Soha Ali Khan

Soha Ali Khan

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی چھوٹی بہن سوہا علی خان پچیس جنوری کو پیا گھر سدھار جائیں گی۔ سوہا علی خان کی شادی ان کے دیرینہ دوست اداکار کنال کیمو سے ہو رہی ہے۔

دونوں کی منگنی گزشتہ سال پیرس میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب سوہا علی خان کے گھر ہو گی۔ سوہا کی شادی کا جوڑا ان کی بھابھی کرینہ کپور نے گفٹ کیا ہے۔ چھتیس سالہ سوہا علی خان اور اکتیس سالہ کنال دو ہزار نو میں فلم 99 میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں۔