counter easy hit

اداکار قادر خان چلنے پھرنے سے قاصر، وہیل چیئر کے محتاج ہوگئے

دو دہائیوں سے زائد عرصے تک اپنی اداکاری کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار قادر خان کی صحت ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہورہی ہے اور اب وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہو گئے۔

Actor Qader Khan unable to walk, got harder of wheelchairبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قادر خان کی صحت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ وہ وہیل چیئر پر آگئے ہیں اور چلنے پھرنے سے قاصر ہیں،حتیٰ کہ انہیں بات چیت کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر قادر خان کی ان کے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ قادر خان ان دنوں اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں جہاں بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے انہیں صحت کے مختلف مسائل کا سامنا ہے جب کہ وہ نقل و حرکت کے لیے مکمل طور پر اپنے بیٹے اور بہو کے محتاج ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website