counter easy hit

کیلی فورنیا میں اداکار جانی ڈیپ کو معتبر ترین ایوارڈ سے نوازا گیا

Actor Johnny Depp

Actor Johnny Depp

لاس اینجلس…..امریکا میں ہونے والے سانتا باربرا انٹرنیشنل فلم فیسٹول ایوارڈ کی تقریب میں اداکار جانی ڈیپ کو معتبر ترین ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کیلی فورنیا میں ہوئی تقریب میں ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ نے ریڈ کرپٹ پر شاندار انٹری دی،جانی ڈیپ کو دیکھنے لئے اس موقع پر ان کے مداح بڑی تعداد پر موجود تھے۔تقریب میں جانی ڈیپ نے ایک مباحثے میں شرکت کی جس کے بعد اداکار کو طویل فلمی کیریئر پر ماڈرن ماسٹر ایوارڈ کا دیا گیا، ایوارڈ ملنے پر جانی ڈیپ نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور خود کو خوش قسمت قرار دیا۔