counter easy hit

ملک بھر میں آج شب قدر انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

Across the country

Across the country

شب قدر کی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے ، اس رات قرآن پاک کا نزول ہوا
لاہور (یس اُردو) ملک بھر میں آج رمضان المبارک کی ستائیسویں شب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔ مساجد میں محافل شبینہ ، عبادات ، ذکر و اذکار اور نعت خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ۔شب قدر کی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے ، اس رات قرآن پاک کا نزول ہوا ، یہ رات سلامتی والی رات ہے ۔ شب قدر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں نمازعشا اور تراویح کے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ کی نعمتوں، رحمتوں اور فضل کو سمیٹنے کے لئے محافل شبینہ ،جشن نزول قرآن، صلوۃ التسبیح اور دیگر نفلی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا ۔ملک کی بیشتر مساجد میں 27 ویں شب کے موقع پر تکمیل قرآن کی محافل کا بھی اہتمام ہو گا ۔ مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا ۔ آج کی رات مسلمان اللہ تعالی کے حضورمغفرت ، رزق میں کشادگی اور صحت کاملہ کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گے ۔ دعاؤں، عبادات اور مناجات کا سلسلہ طلوع آفتاب تک جاری رہے گا ۔