counter easy hit

وزیراعظم کے احتساب کیلئے ہر حد تک جائیں گے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمراں خان کا کہنا تھا سفارش، سیاسی بھرتیوں اور میرٹ پر عمل نہ ہونیکی وجہ سے پولیس کو تباہ کیا گیا ہے
کراچی (یس اُردو) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے احتساب کے لیے ہر حد تک جائیں گے ، سفارش، سیاسی بھرتیوں اورمیرٹ پر عمل نہ کر کےپولیس کو تباہ کیا گیا ہے ۔کراچی سے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کےحالات پہلےسےبہتر ہیں ۔ رینجرز امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کرے ، پچھلےدنوں کے واقعات باعث تشویش ہیں ۔سفارش، سیاسی بھرتیوں اور میرٹ پر عمل نہ ہونیکی وجہ سے پولیس کو تباہ کیا گیا ہے ۔ اویس شاہ کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کس ملک میں سرکاری پروٹوکول ایسی حرکتیں کرتا ہے ۔خیبرپختونخوا میں کرپشن پر 5 ہزارپولیس اہل کاروں کونکالا گیا۔ لوگوں کو پولیس پر اعتماد نہیں ہے ۔ پنجاب میں 70 ہزار پولیس اہلکار اہم شخصیات کے پروٹوکول پر ہیں ۔ ان کا کہنا تھا میری بہن کے ساتھ واقعہ لاہور میں پیش آیا، ذمہ دارن لیگ ہے ۔ میری بہن اپنے بچوں کے ساتھ جا رہی تھی، ان پر بندوقیں تانی گئیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف وزیر اعظم کے احتساب کے لیے ہر حد تک جائے گی کیونکہ ہماری جدوجہد بادشاہت کے خلاف ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن سے وابستہ سینئر رہنماؤں نے اپنی عمر برباد کر دی لیکن ان کی کوئی اہمیت نہیں ، ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے ۔ وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں وزیر اعظم ہاؤس کے تمام فیصلے ان کی بیٹی مریم نواز کر رہی ہیں ۔