counter easy hit

زیادتی کے واقعات ، نئی دہلی میں مشعل بردار ریلی

نئی دہلی  بھارت میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات کے خلاف راجدھانی نئی دہلی میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی، اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی، ان کی بہن پریانکا گاندھی اور پارٹی رہنما سلمان خورشید نے قیادت کی۔

Abuse incidents, torch rally in New Delhiریلی کے شرکا انڈیا گیٹ کے تاریخی مقام پر جمع ہوئے جس میں پانچ ہزار کے لگ بھگ لوگوں نے شرکت کی، راہول گاندھی نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ بھارت عورتوں کے ساتھ ایسا سلوک جاری نہیں رہ سکتا، بھارتی ریاست اتر پردیش میں حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی کے ہاتھوں ٹین ایج لڑکی اور مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ بچی کے ریپ پر بھارت بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے