counter easy hit

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Pakistan's One Day International ODI

Pakistan’s One Day International ODI

ابوظہبی: قومی شاہینوں اور انگلش شیروں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا ٹاکرا آج ابوظہبی میں ہو گا۔
دوسرے ون ڈے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

آوٹ آف فارم وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر کی جگہ جونی بئیر اسٹو کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جا سکتا ہے۔ فاسٹ باؤلر اسٹیو فن کی ٹیم میں واپسی بھی متوقع ہے۔ پاکستان کو چار میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ شاہینوں نے محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہو گا۔