پانامہ کیس : مدعی عدالت میں موجود ہیں جبکہ بزدل ملزم اور اسکے اہلخانہ اپنے بجائے اپنے زرخرید وزرا کو دفاع کیلئے بھیج رہے ہیں، ابوبکر گوندل
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابوبکر گوندل نے کہا

abu-bakar-gondal
ہے کہ دنیا میں عدالتوں میں وکلائ کے علاوہ غیرمتعلقہ لوگوں کیلئے مخصوص قوانین ہیں جبکہ پاکستان میں لکیر کے فقیروں کی طرح بوگس نظام یہاں بھی موجود ہے۔ وزیر ہیں یا زرخرید غنڈے جو اصل ملزمان کی جگہ عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ ان کو شرم آنی چاہیے عوام ان کو خدمت کیلئے ووٹ دیتے ہیں نہ کہ عدالتوں میں وقت ضائع کرنے کیلئے اطلاعات وغیرہ کی تو حاضری بنتی ہے مگر وزارت آنفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریلوے کے وزرائ کا عدالت جانے کا کیا جواز ہے۔








