counter easy hit

پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری افضل لنگاہ کے عمرہ ومدینہ طیبہ کی زیارات سے واپسی پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری، مرکزی راہنما پی ٹی آئی فرانس ابرارکانی اور دوستوں کی طرف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات اور پھولوں کا تحفہ

پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری افضل لنگاہ کے عمرہ ومدینہ طیبہ کی زیارات سے واپسی پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری، مرکزی راہنما پی ٹی آئی فرانس ابرارکانی اور دوستوں کی طرف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات اور پھولوں کا تحفہ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) حرم پاک اورمدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کی زیارات اورعمرہ ایسی سعادت ہے کہ ہر مسلمان اپنی زندی میں اس سعادت کی دلی خواہش وحاجت رکھتا ہے اور ہم میں سے جن خوش نصیبوں کو یہ سعادت حاصل ہوتی ہے ان کو مبارکباد اور ان سے دعائیں لینے کی خوبصورت روائت بھی قائم ہے۔

اسی طرح پیرس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری افضل لنگاہ بھی رمضان المبارک کے مبارک ماہ میں آخری عشرہ عرش الہی کے سایے مکہ مکرمہ میں گزار کر آئے اور مدینہ طیبہ کی زیارات کا بھی شرف حاصل کیا۔ ان کی واپسی پر پیرس کی پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ ان کی رہائشگاہ پر ابرارکیانی سینیئر راہنما تحریک انصاف فرانس نے دوستوں کے ہمراہ ان سے ملاقات کی اور انھیں مقدس سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے عمرہ وزیارات کے تجربات اور مقدس سفر کی تفصیلات معلوم کیں ۔ جناب ابرارکیانی اوردوستوں نے انھیں پھولوں کا تحفہ پیش کیا ۔ اس موقع پر چوہدری افضل لنگاہ نے مہمانوں کی  آمد کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ کریم ہر مسلمان کو ایک دفعہ ضرور اپنے گھر کی زیارات کا شرف عطا کریں تاکہ اس عظیم سایہ عرش الہی کی زیارت کرسکے جس کی زیارت کا شرف اس دنیا میں انسان کیلئے دوجہانوں کی نعمتوں سے زیادہ اہم ہے۔

ABRAR KAYANI, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE, GREETED, CH AFZAL LANGAH, ON, COMING BACK , FROM, UMRAH , ZIARATS ABRAR KAYANI, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE, GREETED, CH AFZAL LANGAH, ON, COMING BACK , FROM, UMRAH , ZIARATS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website