counter easy hit

امجد صابری نے پاکستان کا نام روشن کیا:ابرار کیانی، افضان

 Abrar Kayani, afzan

Abrar Kayani, afzan

پیرس(نمائندہ خصوصی) دہشتگردوں نے پاکستان کے ایک ستارے کوہم سے چھین لیا۔ امجد صابری نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا لیکن معاشرہ کے ناسوروں نے ان کو ہم سے چھین کر ظلم کی انتہاکی ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ان خیالات کا اظہار ابرار کیانی اور افضان سینئر رہنما تحریک انصاف فرانس نے مشترکہ طور پر ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ قتل کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے