counter easy hit

اچھے برے دہشتگردوں میں فرق کرنا ختم کریں، عبداللہ عبداللہ

Abdullah Abdullah

Abdullah Abdullah

جے پور……بھارتی شہر جے پور میں کاؤنٹرٹیررازم کانفرنس 2016 سے خطاب کرتے ہوئے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ہمارے خطے کی مشترکا دشمن ہے۔
کابل،ممبئی،پشاور، پیرس، انقرہ اور کیلیفورنیا میں ہونے والے دہشتگرد حملے ہمیں دہشتگردی کے خلاف اجتماعی کوششوں کا سبق دیتے ہیں، بھارت، پاکستان، چین، ایران اور خطے کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کے خلاف جامع نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جو طالبان امن مذاکرات میں شامل ہونا چاہتے ہیں انکاخیرمقدم کرتے ہیں۔جوامن مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے ان سے طاقت کے ذریعے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ہمسایہ ممالک سے کہتا ہوں کہ اچھے برے دہشتگردوں میں فرق کرنا ختم کریں، دہشتگردی کےخلاف ہمیں ڈبل اسٹینڈرڈز کو ختم کرنا ہوگا اور دہشتگردی کے خلاف اپنی پالیسیوں اور قوانین کو خطے اور عالمی سطح پر لاگو کرنا ہوگا۔