
اللہ تعالیٰ نے ہمیں بلوچستان میں سرخرو کردیا اس کامیابی پر قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے ممبران اسمبلی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ساڑھے چار سال سیاہ وسفید کے مالک رہنے والے بلوچستان میں 65ارکان میں سے اتنے ووٹ بھی نہیں لے سکے کہ اپوزیشن میں بھی باعزت بیٹھ سکیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے شریفوں کی گردن سے اتفاق کا سریا چوہدری شجاعت حسین صاحب نے ہی نکالا ہے۔اور اب وہ پوچھتے پھر رہے ہیں اسے کیوں نکالابے شک تکبر کا یہی انجام ہوا کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ عبدالقدوس بزنجو اور پاکستان مسلم لیگ ق کو بلوچستان میں سرخو کریں۔








