counter easy hit

پیرس، پاکستانی کمیونٹی نے سخاوت اور انسان دوستی کا اعلیٰ معیار قائم کیا، مستحق اورسفید پوش افراد کی مدد کیلئے راشن کے مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اورحوصلہ افزائی پر تمام سیاسی وسماجی شخصیات کے ممنون ہیں، عبدالقدیر

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین)ٌ پاکستان فیسٹول فرانس کےبانی اورصدر ممتاز سماجی راہنما عبدالقدیر نے عید الفطر کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ صحیح معنوں میں عید منانے کے حقدار وہ لوگ ہیں جنہوں نے انسان دوستی اورسخاوت کا اعلیٰ معیار قائم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری مراد رمضان راشن سکیم میں حصہ لینے والے پیرس کے معروف سیاسی وسماجی راہنمائوں سے ہے جنہوں نے کرونا لاک ڈائون سے متاثر ہونے کے باوجود مستحقین اور سفید پوش حضرات کا حق ادا کرنے میں پہلی کی ہے۔
واضح رہے کہ پیرس میں مقیم پاکستانی اوردیگر کمیونٹیز کے مستحقین اور سفید پوش حضرات کیلئے راشن سکیم کا اجرا ممتاز سماجی راہنما عبدالقدیر اور ان کے احباب کی طرف سے کیا گیا۔ جس نے چند ہی دنوں میں مقبولیت حاصل کرلی اور سیاسی وسماجی ، مذبہی راہنمائوں اور کمیونٹی کے دیگر مخیر حضرات ، نے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کردیا۔ رمضان المبارک کے دنوں میں دیار غیر میں فلاحی کاموں کا بیڑا اٹھانے والے بانی وصدر پاکستانی فیسٹول فرانس عبدالقدیر نے تمام شخصیات کا تہ دل سے شکرادا کیا اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ انسان دوستی اور سخاوت اختیار کرتے ہہیں وہی رمضان المبارک اورعید کی برکتیں اوررحمتیں سمیٹتے ہیں ۔

ABDUL QADEER , founder, and, President, Pakistan, festival , France, thanked, people, who, donated, generously, to , the, Ramzan, Package, for, Community

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website