counter easy hit

پیرس، سفیر پاکستان جناب معین الحق کا اپنی اورسفارتخانہ کے عملے کی طرف سے عید کی مبارکباد، نیتک تنمائوں کا اظاہر

سفیر پاکستان برائے فرانس نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اراکین کو عید الفطر کی مبارک باد دی

پیرس(خصوصی رپورٹ) جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اپنی اور سفارت خانہ کے دیگر عملے کی جانب سے عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔ سفیر پاکستان نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اپنے ایک پیغام میں کمیونٹی اراکین کی صحت و سلامتی، خوشحالی، مذہب کی تکمیل اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کمیونٹی اراکین کونصیحت کی کہ وہ عیدالفطر کو سادگی کے ساتھ منائیں کیونکہ اس وقت پوری انسانیت کوویڈ 19 کی موزی وباء کی وجہ سے انتہائی مشکل گھڑی سے گزر رہی ہے۔ سفیر پاکستان نے کمیونٹی اراکین سے اپیل کی کہ وہ ان تمام مرحومین کے دائمی سکون اور بلند درجات کیلئے دعا کریں جو کوویڈ19 کی وباء کی وجہ سے اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اور ان مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کریں جو اس موزی وباء کے مرض میں مبتلا ہیں۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ ہمیں اس مشکل گھڑی میں کمیونٹی کے غریب اور مستحق افراد کو نہیں بھولنا چاہئے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے معزز اور مخیر ارکین کا شکریہ بھی ادا کیا جو اس مشکل گھڑی میں کمیونٹی کے متوسط طبقہ کی مدد کیلئے سفارت خانہ کے ساتھ پیش پیش رہے۔ آخر میں، میری کمیونٹی اراکین سے درخواست ہے کہ وہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اٹھائی جانے والے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اس مذہبی تہوار کو منائیں۔
 

AMBASSADOR, OF PAKISTAN, MOEEN UL HAQ, GREETED, PAKISTANI, COMMUNITY, IN, FRANCE, AND, WISH, THEM, WELL, BEING, DURING, DIFFICULT, TIMES

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website