counter easy hit

عامر خان نے سلور لائٹ ویلٹر ویٹ چمپئن شپ جیت لی

Aamir Khan

Aamir Khan

لندن (یس ڈیسک) عامر خان نے امریکی باکسر ڈیون الیگزینڈر کو شکست دے کر تیسری بار سلور لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ جیت لی۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ مقابلہ سخت ہوا ، کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں، اس سے قبل سلور لائٹ ویلٹر ویٹ چمپئن شپ کیلئے دونوں باکسرز میں سخت مقابلہ ہوا اور دونوں کی جانب سے بہترین دائو پیچ کھیلے گئے۔

لیکن عامر خان نے فائنل رائونڈ میں زیادہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، ان کی کامیابی کے بعد برطانیہ میں عوام نے زبردست جشن منایا۔ ،