yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عامر اور فریال کی ذاتی زندگی یا سوشل مذاق؟

Web Editor November 30, 2017November 30, 2017 1 min read
Aamir and Faryal's personal life or social joke?
Share this:

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے کون واقف نہیں، عامر خان کا شمار دنیا کے بہترین باکسنگ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے؛ ان کی فتوحات کا سلسلہ بہت طویل ہے۔ برطانیہ میں رہتے ہوئے بھی پاکستان کے لیے کھیلنا اور اپنی جیت کو پاکستان سے منسوب کرنا ان کی بہت ساری خوبیوں میں سے ایک خوبی ہے۔

عامر خان جب پاکستان کی محبت میں رنگے سبز اور سفید رنگ پر مشتمل باکسر (باکسنگ کا مخصوص کاسٹیوم) پہن کر رِنگ میں اترتے ہیں تو ہر پاکستانی کے دل سے ان کےلیے دعائیں نکلتی ہیں۔ عامر پاکستان کے وہ ’ہیرو‘ ہیں جن پر پورے پاکستان کو فخر ہے، تاہم اپنی بے تحاشہ مقبولیت میں کمی اور بڑھتی ہوئی ناپسندیدگی کے ذمہ دار بھی خود عامر خان اور کسی حد تک ان کی اہلیہ فریال مخدوم ہیں۔

کئی سال سے پاکستان میں ہیرو کا درجہ حاصل کرنے والے باکسر عامر خان کی شہرت گزشتہ برس اس وقت متاثر ہونا شروع ہوئی جب سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ اسنیپ چیٹ پر ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے سسرالی ان پر بہت ظلم کرتے ہیں۔ نہ وہ اپنی مرضی کا لباس پہنن سکتی ہیں، اور نہ ہی انہیں اپنی مرضی کا لائف اسٹائل رکھنے کی اجازت ہے۔ سوشل میڈیا پر فریال مخدوم نے اپنے سسرالیوں کو روایتی ظالم و جابر بنا کرکیا پیش کیا جس کے بعد ہمارے معاشرے میں پایا جانے والا نام نہاد لبرل طبقہ فوراً فریال کی حمایت میں اٹھ کھڑا ہوا اور عامر خان سمیت ان کے اہل خانہ کا موقف جانے بغیر ہی فریال کے سسرالیوں کو قصوروار ٹھہرا دیا۔ یہ سارا معاملہ عامر خان کی خاموشی سے مزید طول پکڑتا گیا، ان کی خاموشی نے ان کے مداحوں کو بھی الجھن میں ڈال دیا۔ تاہم جب معاملات حد سے بڑھ گئے اور فریال نے عامر خان کے گھروالوں پر الزام تراشی کی انتہا کردی تو عامر خان خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب فریال کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتے۔

یہاں یہ بات یاد رہے کہ یہ میاں بیوی کے درمیان یہ تمام لڑائیاں گھر کے اندر ان کے روبرو نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ’’اوپن فورمز‘‘ یعنی فیس بک اور ٹوئٹر پر ہورہی تھی۔ دونوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا ایک ایک لفظ پوری دنیا کے سامنے عیاں تھا اور مقامی و بین الاقوامی میڈیا ان کے جھگڑے کو خوب مرچ مصالحہ لگا کر پیش کررہا تھا۔

میاں بیوی کے درمیان اختلافات کوئی نئی بات نہیں. اکثر شادی شدہ جوڑے میں ازدواجی زندگی سے متعلق کئی مسائل جنم لیتے ہیں، لیکن سمجھداری اور بردباری کا تقاضہ ہے کہ ان مسائل کو دنیا کے سامنے اچھال کر اپنا مذاق بنانے کے بجائے افہام و تفہیم کے ساتھ آپس میں ہی حل کرلیا جائے؛ تاہم عامر خان اور فریال مخدوم شاید دنیا کے ان اولین جوڑوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے گھریلو مسائل کو خود ہی دنیا کے سامنے تماشہ بنا دیا۔

الزامات کی بوچھاڑ اور طلاق کی باتیں دونوں جانب سے کی گئیں۔ لیکن جب عامر خان نے فریال سے علیحدہ ہونے کی بات کی اور کہا کہ وہ اب مزید ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو فریال نے سوچے سمجھے بغیر نادان بچی کی طرح اپنے شوہر کو دھمکی دے ڈالی کہ اگرعامر نے انہیں طلاق دینے کا سوچا تو وہ انہیں برباد کردیں گی، کیونکہ ان کے پا س عامر کے خلاف ایسے ثبوت ہیں جو ان کے کیرئیر اور زندگی کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔ یہ ٹوئٹ کرتے وقت فریال نے ایک بار بھی نہیں سوچا کہ عامر کوئی عام آدمی نہیں بلکہ ایک سیلبریٹی ہیں، دنیا بھر میں ان کی ایک پہچان ہے، ان الزامات سے ان کی شخصیت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے امیج کو بھی نقصان پہنچے گا؛ جب کہ عامر کے حریف بھی اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہوا بھی یہی۔ دنیا کے سامنے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا نقصان خود عامر خان کو ہی بھگتنا پڑا جس کے باعث عامر کی شہرت کو شدید نقصان پہنچا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ  پوری دنیا میں جگ ہنسائی کے بعد عامر خان اور ان کی اہلیہ نے پچھلی تمام باتیں اور لڑائی جھگڑے بھلا کر پھر سے ایک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عامر خان اور فریال مخدوم کا تعلق تعلیم یافتہ گھرانوں سے ہے، دونوں کو معاشرے کی نزاکتوں کا بھی علم ہے۔ ان سے یہ توقع ہرگز نہیں کی جا سکتی تھی کہ دونوں اپنا گھریلو جھگڑا یوں دنیا کے سامنے لے آئیں گے۔ پھر ایک دوسرے پر پرلے درجے کی الزام تراشی، کیچڑ اچھالنے اور دھمکیاں دینے کے بعد دوبارہ اس طرح ایک ہو جائیں گے جیسے کبھی کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ اتنی عقل تو آج کل کم سن نوجوانوں میں بھی ہوتی ہے کہ اپنی گھریلو باتیں باہر کے کسی فرد کے سامنے نہیں کرنی چاہیے، لیکن عامر خان اور فریال مخدوم نے تو پوری دنیا کے سامنے اپنا آپ کھول کر رکھ دیا۔ ان کی کبھی نا اور کبھی ہاں نے خود ان کی اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کی زندگی کو ’’سوشل مذاق‘‘ بناکر رکھ دیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Computer, use, without, Keyboard,
Previous Post کی بورڈ کے بغیر ٹائپنگ کرنے والا حیرت انگیز آلہ
Next Post دپیکا پڈوکون کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی
Deepika, padukone, 2 core .Fan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.