counter easy hit

ایک سال قبل کیے گئے قتل کا معمہ حل، بیوی اور بیٹا قاتل نکلے

کراچی: اسٹیل ٹائون پولیس نے مومن آباد میں ایک سال قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل کرلیا جب کہ بیوی اور بیٹا مبینہ قاتل نکلے۔

A year ago, the solution to the assassination of a murderer, wife and son, was assassinatedاسٹیل ٹائون پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث ملزمہ فاطمہ اور اس کے بیٹے اختر کا ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پیش کیا پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مومن آباد میں گزشتہ سال ستمبر میں یعقوب عرف خانو کا قتل ہوا تھا۔

قتل کی تفتیش ویسٹ زون پولیس کی ناکامی کے بعد اسٹیل ٹائون پولیس کو سونپی گئی تھی، ابتدائی تفتیش میں مقتول کی بیوہ فاطمہ سے مختلف پہلوئوں پرکیے گئے سوالوں میں فاطمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ گھریلو ناچاقی پر اپنے بیٹے اختر کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا۔

ملزمان سے تفتیش کرنے کے لیے پولیس نے ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ماں بیٹے کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور مقدمے کا چالان طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ مقدمہ مومن آباد تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا بعدازاں قتل کی تفتیش ویسٹ زون سے ایسٹ زون ٹرانسفر کردی گئی جو اسٹیل ٹائون پولیس کو سونپی گئی تھی۔