counter easy hit

میری ٹائم ایجنسی نے 7 کروڑ مالیت شراب کی بڑی کھیپ پکڑلی

کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے شمالی سرحد پر مکران کے ساحلی علاقے میں کارروائی کے دوران غیر ملکی شراب کی 9ہزاربوتلیں اوربیئر کے 45ہزارکین قبضے میں لے لیے جب کہ پکڑی جانے والی کھیپ کی مالیت 7کروڑ روپے ہے۔

Maritime Agency took a big shipment of 7 million worth of alcoholپی ایم ایس اے ہیڈکواٹرز میں پاک بحریہ اورکسٹمز افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکا الرحمن نے کہا کہ میری ٹائم اور پاک بحریہ نے خصوصی اقتصادی زون میں پیشہ ورانہ آپریشن کی انجام دہی کے دوران اسمگل شدہ شراب کی کھیپ قبضے میں لی۔

کارروائی کے دوران 9ہزار 392 شراب کی بوتلیں جبکہ 45 ہزار 218 بیئر کے کین برآمدکیے گئے،پکڑی جانے والی شراب کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 7کروڑ روپے سے زاید ہے،بڑی مقدار میں شراب کی اسمگلنگ کے خلاف کی گئی یہ کارروائی سمندری حدود کی مسلسل نگرانی اورحفاظتی گشت کے دوران کیے جانے والے مربوط اور پیچید ہ آپریشن کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ رات کے گھپ اندھیرے میں جب اسمگلرزکو ایم ایس اے اور نیوی کے دستوں کیجانب سے کارروائی کی بھنک پڑی تو انھوں نے شراب اور بیئر سے لدی کشتی میں سوراخ کردیا۔