counter easy hit

فرانسیسی بڑی سرمایہ دار کمپنیوں کا وفد 8سے11اپریل کے دوران پاکستان کااہم ترین دورہ اورتمام شعبوں میں سرمایہ کاری کا جائزہ لے گا

فرانسیسی بڑی سرمایہ دار کمپنیوں کا وفد 8سے11اپریل کے دوران پاکستان کااہم ترین دورہ اورتمام شعبوں میں سرمایہ کاری کا جائزہ لے گا
پیرس( نمائندہ خصوصی)تفصیلات کے مطابق فرانس کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بڑی سرمایہ دار کمپنیوں کا وفدایم ای ڈی ای ایف انٹرنیشنل کی قیادت میں 8سے11اپریل کے دوران پاکستان کا دورہ کریگا۔ایم ای ڈی ای ایف عالمی سطح پرفرانسیسی سرمایہ کار کمپنیوں کی بہت بڑی نمائندہ تنظیم ہے۔ جس کا قیام 1989؁ء میں عمل میں آیا ۔ جو کہ دنیا بھر میں فرنچ بزنس کانفیڈریشن اور اسکی 7,50,000کمپنیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
وفد کی قیادت چیئرمین پاک فرانس بزنس کونسل اورایم ای ڈی ای ایف ٹوٹل گلوبل سروس کے صدر تھییری فلملن کریں گے ۔وفد میںاہم ترین 20فرانسیسی کمپنیاں شامل ہیں جو کہ تعمیرات، زراعت، زرعی کاروبار،بنکاری، تیل وگیس ،شہری ترقی، ٹرانسپورٹ، پانی وبجلی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبوں سے منسلک ہیں ۔
ذرائع کے مطابق فرانس میں سفارت خانہ پاکستان کی گزشتہ کئی ماہ سے جاری کوششوں کے نتیجے میں یہ وفد تشکیل پایا ہے ۔ جس کو مشترکہ طور پرسفارتخانہ پاکستان نے ایم ای ڈی ای ایف انٹرنیشنل فرانس اور بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کے ساتھ مل کر ترتیب دیا ہے۔شیڈول کے مطابق تجارتی وفدکے قیام کے دوران سرمایہ کاری کے مواقع کا مکمل جائزہ لیا جائے گا جس کیلئے اسلام آباد، لاہور اورکراچی میں پاکستانی حکام اورنجی شعبہ کے نمائندگان کیساتھ تفصیلی ملاقات کی جائینگی۔وفدکے دورہ کے دوران پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ یکے بعد دیگرے ملاقاتوںاور تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔پاکستان اورفرانس کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات کے قیام میں یہ دورہ کلیدی کردار ادا کریگا۔

Ambassador, of, Pakistan, in, France, Mr. Moieen ul Haq, in, a, session, with, Pak France, Business, Association

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website