counter easy hit

کراچی کے عوام ٹارگٹ کلرز کے ساتھ ساتھ مسلح لٹیروں کا بھی نشانہ

کراچی: شہرقائد میں رواں سال کے ابتدائی 3ماہ کےدوران 90 افراد کو قتل جب کہ شہریوں کو ساڑھے9 ہزار سے زائد موبائل فونزسے محروم کردیا گیا۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام اور کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کے دعوؤں کے برعکس کراچی کے شہریوں کو ٹارگٹ کلرز اور مسلح لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، ٹارگٹ کلرز اور مسلح لٹیرے جب اور جہاں چاہیں کھلے عام وارداتیں کرتے ہیں اور پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہو جاتے ہیں، وارداتوں کے بعد پولیس حکام صرف لکیر پیٹتے رہ جاتے ہیں۔

سٹیزن پولیس لایژن کمیٹی نے یکم جنوری سے 26 مارچ تک کی 3 مہینے کی رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ میں مختلف واقعات میں 90 سے زائد افراد کو قتل جبکہ 16ہزار421 شہریوں کوان کے قیمتی موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں سے محروم کردیا گیا، اس کے علاوہ جنوری میں 3424 اور فروری میں 3159 اورمارچ کے 26 دنوں میں 2991 شہریوں کو ان کے موبائل فونز سے محروم کردیا گیا۔…

Karachities, are, in, danger, not, only, from, target killing, but, street, criminals, as, well

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website