counter easy hit

شاہدمنیرکی قیادت میں دوستوں کے ایک وفدنے گزشتہ روزکھیوڑہ،رسول بیراج،جلالپورشریف اور پنڈدادنخان کامطالعاتی دورہ

A delegation led

A delegation led

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ممتازکاروباری شخصیت ،پی ٹی آئی کے ممتازراہنماء شاہدمنیرکی قیادت میں دوستوں کے ایک وفدنے گزشتہ روزکھیوڑہ،رسول بیراج،جلالپورشریف اور پنڈدادنخان کامطالعاتی دورہ کیا،وفدمیں سینئرصحافی عبداللطیف نجمی،محمدیونس انصاری، ڈاکٹر عبدالرحیم طاہر،ماہرتعلیم محمدریاض اورڈاکٹرمحمدفاروق نوری شامل تھے،وفدنے رسول بیراج کا وزٹ کیااور جلالپورشریف میں عظیم روحانی ہستی حضرت سیدغلام حیدرعلی شاہ ؒ کے دربارعالیہ پرحاضری دی اور سجادہ نشین پیرسیدانیس حیدرشاہ سے بھی ملاقات کی،بعدازاں وفدنے کھیوڑہ میں نمک کی کان کاتفصیلی دورہ کیااورکان کے مختلف حصے دیکھے ،اس موقعہ پرمحکمہ سالٹ مائنرکے ایک آفیسرانہیں 1916سے قائم کھیوڑہ سالٹ مائنزکے حوالے سے بریفنگ دی اور کان کنی کے مختلف شعبے دکھائے ،کھیوڑہ کے ایک ریسٹورنٹ میں وفدکے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ دیاگیا،جبکہ جلالپورشریف میں ناشتے کا اہتمام کیاگیا۔