counter easy hit

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالرز اضافہ

A $ 5 billion increase in gold prices in the global market

A $ 5 billion increase in gold prices in the global market

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 51 ہزار 600 روپے ریکارڈ کی گئی

کراچی : عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1269 ڈالر ہوگئی ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کراچی ، حیدر آباد ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 51 ہزار 600 روپے ہوگئی ، اسی طرح 86 روپے کے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 44 ہزار 228 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 750 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website