لاہور: اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر تنقیدکرنے کے بجائے اس وقت مل کربہتری اور ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہم سب کو ایک دوسرے پر تنقیدکرنے کے بجائے اس وقت مل کربہتری اور ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ایک دوسرے کی سپورٹ سے بہترنتائج سامنے آئیں گے۔ اگریہ سلسلہ بند نہ ہوا توپھربحرانی صورتحال کا سامنا نوجوانوںکو بھی کرنا پڑ سکتا ہے، جو کہ پاکستانی فلم اورسینماانڈسٹری کے لیے ٹھیک نہیں ہوگا۔ اس وقت ضرورت اچھی اور معیاری فلموں کی ہے، جس کی بدولت ہم پاکستان بھر میں ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔
ریشم نے کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں بھارتی فنکاروںکی فلمیں ہمارے ملک میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں، ایسے میں سینئر اور نوجوان فلم میکرز کو مل بیٹھ کرسخت مقابلے کے لیے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ اگرایسا ہوگیا توپھرحالات بہتر ہوں گے اوربھارتی فلموں کی پاکستان سے چھٹی ہوجائے گی۔








