بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے پارٹی صدارت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

کانگریس کی صدارت مسلسل 19سال سے ان کی والد ہ سونیا گاندھی کے پاس ہے۔ کانگریس کی موجودہ صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ پارٹی صدارت کے لئے راہول گاندھی کا نام تجویز کرنے والوں میں شامل ہیں۔
اگر کسی امیدوار نے راہول گاندھی کے مقابل کاغذات جمع کرائے توانتخاب کے لئے پولنگ 16دسمبر کو ہوگی بصورت دیگر وہ بلامقابلہ کانگریس کے صدر منتخب ہوجائیں گے۔
پیر کو کاغذات نامزدگی جمع کرنے سے قبل راہول گاندھی نے من موہن سنگھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی پارٹی روایات کو آگے لے کر چلیں گے۔










