جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں بین الاقوامی روبوٹس کی نمائش کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں دنیا بھرکے مشہور کمپنیوں کے نت نئے ذہین روبوٹس سمیت مختلف ڈرونز بھی نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔

اس نمائش میں جہاں سبزیوں کو پیک کرنے والے جدید روبوٹس شائقین کی توجہ کا مرکز بنے نظر آئے وہیں انسانی صلاحیتوں کے حامل روبوٹس نے بھی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔









