کراچی: پولیس سے مزاحمت کے دوران ایک معذور شہری زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے شہری کو ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا۔

سندھ اسمبلی کے قریب آرٹس کونسل چورنگی پر معذور افراد نے نوکریوں کے کوٹے میں اضافے کیلئے احتجاج کیا، معذور افراد کو سندھ اسمبلی جانے سے روک دیا گیا۔ آرٹس کونسل چورنگی پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا۔ مظاہرین نے سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی تو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر دی۔ پولیس سے مزاحمت کے دوران ایک معذور شہری زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے شہری کو ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا۔










